QR CodeQR Code

لاہور، الحمراء میں خطاطی کی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا

6 Oct 2022 12:28

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کا کہنا تھا کہ اچھا خط لعل و جوہر سے بہتر ہوتا ہے، ہماری نوجوان نسل اس فن کو سیکھنے میں بے پناہ دل چسپی رکھتی ہے۔ فن خطاطی اسلامی فنون میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اس فن میں پاکستان نے بڑے نام پیدا کئے، ہمارے خطے میں خطاطوں کی وساطت سے ان فن کو جلاء ملی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں عشرہ رحمتہ اللعالمین ؐ تقریبات کے سلسلے میں خطاطی کی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ ورکشاپ میں نامور استاد عرفان احمد خان، جمشید قیصر اور ذوالفقار علی زلفی نوجوان آرٹسٹوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے ورکشاپ کا وزٹ کیا اور ابھرتے ہوئے نوجوان آرٹسٹوں کو کام کرتے دیکھا۔

ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ فن خطاطی اسلامی فنون میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اس فن میں پاکستان نے بڑے نام پیدا کئے، ہمارے خطے میں خطاطوں کی وساطت سے ان فن کو جلاء ملی۔ ذوالفقار علی زلفی نے ہماری نوجوان نسل اس فن کو سیکھنے میں بے پناہ دل چسپی رکھتی ہے، اس ورکشاپ کا مقصد بھی اس فن کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہے۔ ورکشاپ مکمل کرنے والوں کو الحمراء کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔ ورکشاپ میں مختلف کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1017899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017899/لاہور-الحمراء-میں-خطاطی-کی-ورکشاپ-کا-آغاز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org