QR CodeQR Code

جی بی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 3.4 ارب لاگت کی 30 سکیمیں منظور

6 Oct 2022 20:28

1005 ملین لاگت کی 02 سکیمیں چیف سیکرٹری فورم کیلئے تجویز کی گئیں جبکہ 7 سکیمیں موخر کر دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 3412.3 ملین لاگت کی 30 سکیمیں منظور، 1005 ملین لاگت کی 02 سکیمیں چیف سیکریٹری فورم بھیجنے کے لیئے تجویز جبکہ 7 سکیموں کو موخر کر دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی کی زیر صدارت جی بی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 5912.997 ملین روپے کی لاگت کی کل 39 سکیموں پر غور کیا گیا، جن میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان، گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ صحت گلگت بلتستان اور محکمہ تعمیرات کی مختلف سکیمیں شامل تھیں۔اجلاس میں 39 سکیموں میں سے 3412.3 ملین لاگت کی 30 سکیموں کی منظوری دے دی گئی، 1005 ملین لاگت کی 02 سکیمیں چیف سیکرٹری فورم کیلئے تجویز کی گئیں جبکہ 7 سکیمیں موخر کر دی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1017978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017978/جی-بی-ڈی-ڈبلیو-پی-کا-اجلاس-3-4-ارب-لاگت-کی-30-سکیمیں-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org