QR CodeQR Code

امریکا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی

6 Oct 2022 21:01

سمندری طوفان کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں 4 لاکھ سے زائد صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سمندری طوفان ای این سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ امریکی میڈٰیا کے مطابق سمندری طوفان ای این کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ریاست فلوریڈا میں مختلف مقامات سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں۔ سمندری طوفان کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں 4 لاکھ سے زائد صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ متعدد سڑکیں پانی میں بہہ گئیں اور ٹرین اور پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فلوریڈا کا دورہ کیا اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 1017985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017985/امریکا-میں-سمندری-طوفان-سے-ہلاکتوں-کی-تعداد-109-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org