QR CodeQR Code

سیلاب میں میچ ہوسکتے ہیں تو الیکشن کیوں نہیں؟ علی زیدی

6 Oct 2022 21:13

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول نے آج الیکشن سے متعلق کہا ہم نہیں کرواسکتے، یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، پاکستان میں انگلینڈ کی ٹیم کے لئے پولیس تھی، مگر الیکشن کے لئے نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران کراچی میں میچز ہو سکتے ہیں تو پھر الیکشن کیوں نہیں؟ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلاول نے آج الیکشن سے متعلق کہا ہم نہیں کرواسکتے، یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ شہر میں کرائم بڑھ گئے ہیں، 15 سال سے یہ حکومت میں ہیں، پاکستان میں انگلینڈ کی ٹیم کے لئے پولیس تھی، مگر الیکشن کے لئے نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ لوگ شکست سے ڈرتے ہیں، عوام سے بھاگتے ہیں، ٹھپے اور دھوکے سے لاڑکانہ کا الیکشن جیتا گیا تھا۔ علی زیدی نے کہا کہ اگلی حکومت کے لئے شرط لگا سکتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کی نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1017986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017986/سیلاب-میں-میچ-ہوسکتے-ہیں-الیکشن-کیوں-نہیں-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org