QR CodeQR Code

بلاول کی حکومت متاثرین کیلئے خدمت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، خرم شیر زمان

6 Oct 2022 21:18

اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ متاثرین کو لاکھوں کا راشن نہیں ملا، اضلاع سے پانی نہیں نکالا جاسکا، 130 ارب کہاں خرچ ہوئے کس کو فائدہ پہنچایا گیا کچھ معلوم نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بلاول کو سیر سپاٹوں کیلئے ایک جہاز مل گیا جیسے کسی بچے کو کھلونا۔ اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول زرداری نے تاثر دیا کہ متاثرین کیلئے سندھ حکومت موثر انداز میں کام کر رہی ہے، حقیقت یہ ہے بلاول کی حکومت متاثرین کیلئے خدمت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ متاثرین کو لاکھوں کا راشن نہیں ملا، اضلاع سے پانی نہیں نکالا جاسکا، 130 ارب کہاں خرچ ہوئے کس کو فائدہ پہنچایا گیا کچھ معلوم نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول بتائیں کہ انہوں نے خود کتنے علاقوں کا اب تک دورہ کیا؟


خبر کا کوڈ: 1017989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017989/بلاول-کی-حکومت-متاثرین-کیلئے-خدمت-کرنے-میں-ناکام-ہوگئی-ہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org