0
Thursday 6 Oct 2022 21:53

جعفرآباد، راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی، فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

جعفرآباد، راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی، فائرنگ سے ایک شخص جانبحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص جانبحق ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع میں قائم کیپٹل فارم ہاؤس میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوئی تو پولیس نے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی۔ در این اثناء ایک شخص کو گولی لگی، جس سے اسکی جان چلی گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے راشن حاصل کرنے والے سیلاب متاثرہ شخص کی جان چلی گئی۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش