0
Thursday 6 Oct 2022 22:38

تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ، 23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ، 23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ سے 23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں 23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ چائلڈ ڈے کئیر سینٹر میں کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔ فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1018000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش