0
Friday 7 Oct 2022 00:31

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس نے دہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس نے دہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 13/02/2022 کو تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں بھٹہ خشت پر ملزمان نے گلزار اور لیاقت کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ یونیورسٹی میں درج کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے، پولیس نے ملزمان شوکت اور شان کو جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کر کے گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1018017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش