0
Friday 7 Oct 2022 01:16

ٹانک، وزیراعظم کے اعلان کردہ فلڈ ریلیف ویلج کے 100 گھر تیار

ٹانک، وزیراعظم کے اعلان کردہ فلڈ ریلیف ویلج کے 100 گھر تیار
اسلام ٹائمز۔ ٹانک میں فلڈ ریلیف ویلج کے 100 گھر تیار ہوگئے، متاثرین سیلاب سے وزیراعظم نے وعدہ پورا کر دکھایا، وزیراعظم شہباز شریف سے منزیز گلوبل ایوی ایشن کے سی ای او فلپ جوئیننگ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے فلپ جوئیننگ کا 100 گھر تعمیر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے 2 ستمبر کو ٹانک کے دورے کے دوران 100 مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا، 3 ستمبر کو جگہ منتخب ہوئی، 7 ستمبر کو دونوں مقامات کا سروے مکمل کرکے 11 ستمبر کو تعمیر کا آغاز ہوا۔ ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لئے ان گھروں کو 5 اکتوبر کو ریکارڈ 24 دن میں تعمیر کیا گیا۔ گھروں کی تعمیر کے علاوہ سولر سسٹم کی سہولت سے آراستہ سکول، کلینک اور ٹیوب ویل بھی قائم کئے گئے ہیں۔ یہ گھر سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1018019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش