QR CodeQR Code

پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ضرورت پڑنے پر ساتھ کھڑے ہونگے، چینی نائب وزیراعظم

27 Sep 2011 20:13

اسلام ٹائمز:وزیراعظم سے ملاقات کے دوران چین کے نائب وزیراعظم جیانگ ژو کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسے ہمارا مستقل دوست کا درجہ حاصل ہے اور اس کے ساتھ سکیورٹی سمیت تمام شعبوں مین چین کا انتہائی قریبی تعاون ہے۔ چین پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیان ژو نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے وزیراعظم ہاوٴس میں ملاقات کی،  وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے کہ چین کا دشمن ہمارا دشمن اور چین کا دوست ہمارا دوست ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ دونوں ملک درپیش سکیورٹی چیلنجز کا مل کر سامنا کرینگے۔ چین کے نائب وزیراعظم جیانگ ژو نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسے ہمارا مستقل دوست کا درجہ حاصل ہے اور اس کے ساتھ سکیورٹی سمیت تمام شعبوں مین چین کا انتہائی قریبی تعاون ہے۔ چین پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان کو جہاں ضرورت پیش آئی چین اس کیساتھ کھڑا ہو گا۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے بھی چینی نائب وزیراعظم جیانگ ژو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 101954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101954/پاکستان-کی-خودمختاری-آزادی-اور-سالمیت-مکمل-حمایت-کرتے-ہیں-ضرورت-پڑنے-پر-ساتھ-کھڑے-ہونگے-چینی-نائب-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org