QR CodeQR Code

حقانی نیٹ ورک پر پابندی کی تجویز زیر غور ہے، پاکستان کیساتھ ملکر کارروائی کرنا چاہتے ہیں، امریکا

28 Sep 2011 09:44

اسلام ٹائمز:واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پابندی لگانے کیلئے قانونی نکات زیر غور ہیں۔، حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور رابطے بھی برقرار ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی نہ کی تو سوچیں گے کیا کرنا ہے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان سے مل کر کارروائی کرنا چاہتے ہیں، پوری تنظیم پر پابندی لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مس نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہے، حقانی نیٹ ورک دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہے، کشمیر پر پاک بھارت مذاکرت کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کی سویلین امداد جاری رہے گی۔ مس نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کو کسی تیسرے ملک کی ثالثی کی ضرروت نہیں ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، مس نولینڈ نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوجی امداد کی رفتار کم کی ہے، تاہم سویلین امداد جاری رہے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 102049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102049/حقانی-نیٹ-ورک-پر-پابندی-کی-تجویز-زیر-غور-ہے-پاکستان-کیساتھ-ملکر-کارروائی-کرنا-چاہتے-ہیں-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org