QR CodeQR Code

صدر زرداری سے امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ تناو پر بات چیت

28 Sep 2011 14:46

اسلام ٹائمز:امریکی سفیر کیمرون منٹر نے امریکہ سے پاکستان واپسی کے بعد چوبیس گھنٹے میں دو بار سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری سے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی۔ جس میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ تناوٴ پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس سے پہلے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے امریکا سے پاکستان واپسی کے بعد چوبیس گھنٹے میں دو بار سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری میں اضافہ ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 102122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102122/صدر-زرداری-سے-امریکی-سفیر-کیمرون-منٹر-کی-ملاقات-دونوں-ملکوں-کے-درمیان-حالیہ-تناو-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org