QR CodeQR Code

کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد

28 Sep 2011 15:05

اسلام ٹائمز: پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ جلسے جلوسوں پر لگائی جانے والی پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے، جنازہ جلوس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے کراچی میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی پابندی فوری طور نافذ العمل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پابندی شہر کی مجموعی سیاسی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ جلسے جلوسوں پر لگائی جانے والی پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے، جنازہ جلوس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق بعض عناصر، گروپس یا پارٹیاں عوامی مقامات پر اجتماعات منعقد کرنا چاہتی ہیں جس سے نہ صرف امن و امان بلکہ شہری زندگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ پابندی کے تحت کسی بھی مقام پر پانچ یا پانچ سے زائد افراد ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے، پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق مذہبی اجتماعات اس پابندی سے مستثنٰی ہیں۔ 
 


خبر کا کوڈ: 102133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102133/کراچی-میں-دفعہ-144-نافذ-جلسے-جلوسوں-اور-ریلیوں-پر-ایک-ماہ-کی-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org