0
Wednesday 28 Sep 2011 19:57

گلگت بلتستان میں "ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر" کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا، حاجی گلبر خان

گلگت بلتستان میں "ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر" کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا، حاجی گلبر خان
 گلگت:اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے تعاون سے وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ "ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر" کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کر لیا، اس منصوبے پر 5۔5 ملین روپے لاگت آئے گی اور 20 ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 13بلڈ ٹرانفیوژن سینٹرز کے مراکز قائم کئے جارہے اور صوبائی وزیر حاجی گلبر خان اور سکریٹری ہیلتھ نے باقاعدہ اس منصوبے کا افتتاح کیا، جسکی لاگت کی نصف رقم وفاقی حکومت اور نصف جرمنی ادا کرے گا۔ صوبائی وزیر صحت حاجی گلبر خان نے کہا کہ جرمنی نے گلگت بلتستان میں خون کی تبدیلی سے متعلق اہم منصوبے میں سرمایہ کاری کر کے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اہم منصوبوں کی گلگت بلتستان آمد سے صحت کو درپیش مشکلات کے خاتمے میں بڑی مدد ملے گی بالخصوص دور افتادہ علاقوں میں بلڈ ٹرانفیوژن سنٹر کے قیام سے بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ اس موقع پر سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان اماچہ اور جرمنی کے نمائندوں نے بھی سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 102153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش