QR CodeQR Code

اسلام آباد،پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے 10 کروڑ ڈالر امداد دینگے، ایرانی وزیر داخلہ

28 Sep 2011 16:54

اسلام ٹائمز:اسلام آباد ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پاکستان آیا ہوں، ایران سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دس کروڑ ڈالر امداد دے گا۔ ایرانی وزیر داخلہ صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقاتیں کریں گے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر داخلہ مصطفٰی محمد نجار نے کہا ہے کہ ایران پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے دس کروڑ ڈالر امداد دے گا۔ ایرانی وزیر داخلہ مصطفٰی محمد نجار 26 رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے ان کا استقبال کیا۔ مصطفٰی محمد نجار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پاکستان آیا ہوں۔ ایران سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دس کروڑ ڈالر امداد دے گا۔ ایرانی وزیر داخلہ صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقاتیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 102162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102162/اسلام-آباد-پاکستانی-سیلاب-زدگان-کیلئے-10-کروڑ-ڈالر-امداد-دینگے-ایرانی-وزیر-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org