0
Saturday 22 Aug 2009 09:57

مقبوضہ کشمیر میں مزید اجتماعی قبر دریافت، 15 سو لاشیں برآمد

مقبوضہ کشمیر میں مزید اجتماعی قبر دریافت، 15 سو لاشیں برآمد
 مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کی موجودگی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 15 سو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم کے وکیل پرویز امروز نے بتایا ہے کہ بارہ مولہ،کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع سے 8 کے قریب اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قبریں ایک سروے کے دوران برآمد ہوئی ہیں جس میں سینکڑوں لاپتہ افراد کی لاشیں موجود ہیں جنہیں سکیورٹی فورسز نے اغواء کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تنظیم کی طرف سے حقوق انسانی کی سنگین صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور عالمی برادری و حقوق انسانی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارت ایک طرف جمہوری ملک ہونے کا دعوی کر تا ہے تو دوسری طرف اس کی قابض افواج وادی میں حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان واقعات کا نوٹس لے اور اپنی فوج کو واپس بیرکوں میں بھیجے۔
خبر کا کوڈ : 10223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش