0
Saturday 22 Aug 2009 10:36

ممتاز عالم دین علامہ مقصود ڈومکی پر خودکش حملے کی کوشش ناکام

ممتاز عالم دین علامہ مقصود ڈومکی پر خودکش حملے کی کوشش ناکام
ممتازعالم دین علامہ مقصود علی ڈومکی پر خودکش حملے کی کوشش کو ان کے گارڈز نے ناکام بنا دیا جبکہ گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جعفریہ الائنس بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی امام بارگاہ اثناء عشری مکانگی روڈ کوئٹہ پر نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر عابد زیدی کی شہادت کے خلاف نکالے گئے احتجاجی جلوس میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ ابراہیم اسٹریٹ پر تین نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر حملہ کیا۔ علامہ مقصود کے حفاظتی گارڈز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا جبکہ دو حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے خود کش حملہ آور کے قبضے سے 1 عدد دستی بم، 2 موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے حملہ آور کے ہاتھ سے دستی بم لے کر ناکارہ بنا دیا اور اس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دی۔ پولیس نے فرار ہونیوالے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 10233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش