0
Thursday 29 Sep 2011 12:20

دنیا بھر سے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں، حنا کھر کی بان کی مون سے ملاقات

دنیا بھر سے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں، حنا کھر کی بان کی مون سے ملاقات
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نہ صرف اپنے ملک بلکہ پورے خطے اور دنیا بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو نظرانداز نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان روانگی سے 2 گھنٹے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں کیا۔ وزیرخارجہ نے صوبہ سندھ میں حالیہ سیلاب کے باعث متاثرین کی مدد کرنے پر اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 10ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں سمیت 40 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کو اربوں ڈالرز کا مالی، معاشی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے ہر ممکن قومی وسائل استعمال کر رہی ہے مگر تباہی اس قدر زیادہ ہے کہ تنہا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے، پاکستان اپنے ملک، خطہ اور پوری دنیا سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے سندھ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 357 ملین ڈالر کی اپیل پر عالمی ادارے کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی پارلیمانی مشن کی ایونٹ میں 2010ء کے سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں حکومت کی طرف سے کئے گئے ریلیف آپریشن کو کامیاب ترین ہیومینٹرین آپریشنز میں سے ایک قرار دیا ہے۔ دریں اثناء روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں روسی ہم منصب نے حنا ربانی کھر کو روس کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں وزارئے خارجہ نے علاقے کے استحکام اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ : 102358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش