0
Saturday 22 Aug 2009 10:55

خالد مشعل کی قیادت میں حماس کے وفد کی مصری حکام سے ملاقات

خالد مشعل کی قیادت میں حماس کے وفد کی مصری حکام سے ملاقات
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل کی قیادت میں تنظیم کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعرات کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں مصری سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان مصری کی جانب سے کی جانے والی مفاہمتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران حماس کے وفد نے مصری حکام کو بتایا کہ جب تک مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے حماس کے خلاف کریک ڈاؤن کی پالیسی ترک نہیں کی جاتی اور گرفتار حماس کے ارکان کو رہا نہیں کیا جاتا مفاہمت کی کوششیں موثر اور نتجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتیں۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے لیے مذاکرات شروع کرنے سے قبل اس راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کا سدباب بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مصری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو غیر قانونی اقدامات سے روکیں۔ خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے قومی فلسطینی کونسل کا اجلاس رام اللہ میں منعقد کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی اور اسے ناقابل عمل قراردیتے ہوئے فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

خبر کا کوڈ : 10239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش