0
Saturday 22 Aug 2009 11:19

بی جے پی سے وفاداری نبھانے کیلئے جھوٹ تک بول ڈالا: جسونت سنگھ

بی جے پی سے وفاداری نبھانے کیلئے جھوٹ تک بول ڈالا: جسونت سنگھ
بھارت کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ نے بی جے پی سے بے دخلی کے بعد ایل کے ایڈوانی سے متعلق اپنی طویل خاموشی کو توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 1999ء میں قندھار میں بھارتی ایئر لائن کے مسافر طیارے کے اغواء کے معاملے پر ایل کے ایڈوانی کے جھوٹ کو نبھایا تھا۔ انہوں نے نئی دہلی میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قندھار میں بھارتی مسافر طیارے کے اغواء کے بعد 160 مسافروں کی رہائی کے بدلے میں تین خطرناک دہشت گردوں کو اس کے وقت کے وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی کے ساتھ کابل لے کر جانے کے بارے میں ایل کے ایڈوانی کو معلوم تھا لیکن جب انہوں نے انتخابی مہم کے دوران یہ جھوٹ بولا کہ وہ اس وقت دہشت گردوں کو لے جانے سے متعلق لاعلم تھے تو میں نے ان کے جھوٹ کو نبھاتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی طیارے میں دہشت گردوں کو لے جانے کے بارے میں لا علم تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایڈوانی کے بیان کا دفاع در اصل ان کی طرف سے بی جے پی کے ساتھ وفاداری تھی۔
خبر کا کوڈ : 10244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش