QR CodeQR Code

مدارس نے ہمیشہ اسلام کی تبلیغ، دین مبین کی حفاظت کی ہے، عرفان مشہدی

18 Nov 2022 20:27

لاہور میں پیر جلال الدین نقشبندی کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مفتی اعظم جلال الدین شاہ نقشبندی کی دین اسلام اور اسلامی علوم کے فروغ میں خدمات قابل تحسین ہیں، آج ان کے شاگردوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مصروف عمل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مناظر اسلام ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت علامہ پیر عرفان شاہ مشہدی نے پیر سید محمد محفوظ مشہدی کی زیر صدارت حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی رحمة اللہ علیہ کے 37ویں سالانہ عرس اور جامعہ محمدیہ رضویہ نوریہ کے 81 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے خطاب اور خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں۔ جہاں انسانی تربیت کے چشمے پھوٹتے ہیں۔ مدارس نے ہمیشہ اسلام کی تبلیغ اور دین مبین کی حفاظت کی ہے۔ انہوں نے کہا مفتی اعظم جلال الدین شاہ نقشبندی کی دین اسلام اور اسلامی علوم کے فروغ میں خدمات قابل تحسین ہیں، آج ان کے شاگردوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا بھکھی شریف دیہاتی علاقہ ہونے کے باوجود پوری دنیا میں حافظ الحدیث نے جامعہ محمدیہ رضویہ نوریہ کومتعارف کروایا۔ حافظ الحدیث بچپن میں بینائی سے محروم ہونے کے باوجود نورانیت اور بصیرت سے مالامال تھے، ان کا جلایا ہوا چراغ آج ہر سو روشنی پھیلا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025344/مدارس-نے-ہمیشہ-اسلام-کی-تبلیغ-دین-مبین-حفاظت-ہے-عرفان-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org