QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن 19 تا 20 نومبر نوبشاہ میں ہوگا

18 Nov 2022 20:26

20 نومبر 2022ء کو جلسہ عام بعنوان یوم امام حسینؑ منعقد کیا جائیگا، جس میں ملک کے جید علماء کرام و دانشور حضرات خطاب کرینگے اور سال 2023ء کے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان "کردار سازی" 19 تا 20 نومبر 2022ء کو سکرنڈ سٹی نواب شاہ میں منعقد کیا جائے گا۔ ترجمان اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 51 سالوں سے سندھ میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف عمل ہے، اس تنظیم کے ذریعے کتنے ہی نوجوان تربیت حاصل کرکے اس وقت معاشرے میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس وطن عزیز پاکستان کی آزادی کی بعد پہلی شیعہ طلبا تنظیم ہے، جو 1967ء میں سندھ یونیورسٹی جامشورو میں وجود میں آئی، اے ایس او ہر سال ایک عنوان کا انتخاب کرکے پورا سال اس عنوان پر کام کرتی ہے، تنظیم نے سال 2023ء کردار سازی کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،  رواں سال "کردار سازی" مرکزی کنونشن 19 تا 20 نومبر کو سکرنڈ سٹی نواب شاہ میں منعقد کیا جائے گا۔

ترجمان اے ایس او کے مطابق مرکزی کنونشن کے پہلے روز موضوعاتی دروس، کارکردگی رپورٹس، تقسیم انعامات سمیت ضلع، ڈویژن و مرکزی صدر کا انتخاب کیا جائیگا، جبکہ 20 نومبر 2022ء کو جلسہ عام بعنوان یوم امام حسینؑ منعقد کیا جائیگا، جس میں ملک کے جید علماء کرام و دانشور حضرات خطاب کرینگے اور سال 2023ء کے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائیگا۔ ترجمان اے ایس او کے مطابق مرکزی کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، ان شاء اللہ اس سال کا کنونشن تاریخ کا بہترین کنونشن ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1025345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025345/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-52واں-سالانہ-مرکزی-کنونشن-19-20-نومبر-نوبشاہ-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org