0
Friday 18 Nov 2022 21:20

شام سے سینکڑوں مسلح دہشتگرد روس سے لڑنے کیلئے یوکرائن منتقل

شام سے سینکڑوں مسلح دہشتگرد روس سے لڑنے کیلئے یوکرائن منتقل
اسلام ٹائمز۔ روسی میڈیا نے خبر دی ہے کہ شام کے علاقے ادلب میں موجود آٹھ سو سے زائد دہشت گردوں من جملہ داعشی عناصر کو روس سے جنگ کرنے کے لئے یوکرین منتقل کیا جا رہا ہے۔ شام کے صوبہ ادلب کے مقامی زرائع کے مطابق بہت سے دہشت گردوں کو گذشتہ دو ہفتے کے دوران دو مرحلوں میں یوکرین منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ کام تحریر الشام دہشت گرد گروہ کو اعتماد میں لیکر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریر الشام دہشت گروہ، ترکی اور مغربی ممالک کی حمایت سے شام کے صوبہ ادلب میں اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ نے اپنا نام تحریر الشام رکھ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ان دہشت گردوں کو الجہاد اور البشیر کیمپوں سے سرمدا شہر منتقل کیا گیا اوراس کے بعد انہیں باب الہوا پاس سے ترکی اور وہاں سے یوکرین بھیجا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ان آٹھ سو شامی مسلح دہشت گردوں کا تعلق انقرہ کے حمایت یافتہ فیلق الشام، نام نہاد قومی محاذ برائے آزادی اور الفیلق الثالث گروہوں سے بتایا گیا ہے۔ ان دہشت گردوں کو منتقل کرنے کی ذمہ داری جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے حوالے کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1025360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش