QR CodeQR Code

سیہون شریف حادثہ دردناک ہے، لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، علامہ عارف واحدی

18 Nov 2022 21:39

ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر نے اپنے ایک بیان میں مرحومین کے لئے مغفرت، بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے سیہون شریف ٹول پلازہ پر مسافر وین کے دردناک اور افسوسناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومین کے لئے مغفرت، بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 1025364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025364/سیہون-شریف-حادثہ-دردناک-ہے-لواحقین-سے-تعزیت-کرتے-ہیں-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org