QR CodeQR Code

پراسرار اور مسلسل برقی حادثات کے بعد اسرائیل کے پانچ بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے

18 Nov 2022 22:00

رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کے متعدد مکینوں نے حکومت سے شکایت کی ہے کہ ان کے گھروں میں پراسرار طور پر برقی آلات میں آگ لگنے اور ٹوٹ پھوٹ کے واقعات ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور کئی دیگر شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کے سب سٹیشنوں پر پراسرار دھماکے اور پے درپے آگ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔ اسی دوران بجلی کے بدترین بریک ڈائون کے نتیجے میں اسرائیل کے پانچ بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ جعلی صیہونی ریاست نے ان واقعات کو رپورٹ کرنے پر سختی سے پابندی لگائی ہے۔ تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کے متعدد مکینوں نے حکومت سے شکایت کی ہے کہ ان کے گھروں میں پراسرار طور پر برقی آلات میں آگ لگنے اور ٹوٹ پھوٹ کے واقعات ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی شہریوں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غیر معمولی طور پر برقی آلات کے آن اور آف ہونے اور ان کے کنٹرول سے باہر ہونے کے بھی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ صیہونی صارفین کی طرف سے بھیجی گئی کچھ ویڈیوز میں شہروں اور دیگر علاقوں جیسے یاونی اور گدارہ کی طرف جانے والی سڑکوں پر بجلی کے ٹرانسمیشن اسٹیشنوں میں ہونے والے دھماکوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

صیہونی حکومت نے ذرائع ابلاغ میں ان واقعات کی خبروں کی اشاعت سے روک دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے اہم بات یہ ہے کہ صہیونی الیکٹرسٹی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ابھی تک ان واقعات کی وجوہات تلاش کر رہی ہے۔ دھماکوں اور عجیب و غریب اور وسیع برقی واقعات نے صیہونیوں کو پریشان کر دیا ہے۔ دوسری طرف بجلی کے بریک ڈاون سے صیہونی ریاست کے کم از کم پانچ بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ مقامی ذرائع اور ان قصبوں کے مکینوں کے مطابق صیہونی حکومت کے بجلی کے حکام نے بڑے پیمانے پر اور طویل بندش کی کوئی تسلی بخش وضاحت پیش نہیں کی۔ خیال رہے کہ چند ہفتے قبل یاونے شہر بجلی کی پراسرار بندش کی وجہ سے کئی دنوں تک تاریکی میں ڈوبا رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1025370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025370/پراسرار-اور-مسلسل-برقی-حادثات-کے-بعد-اسرائیل-پانچ-بڑے-شہر-تاریکی-میں-ڈوب-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org