QR CodeQR Code

معروف عالم دین، مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی انتقال کر گئے

18 Nov 2022 22:49

مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔ صدر، وزیراعظم اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنمائوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مفتی اعظم پاکستان، معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔ دوسری طرف وزیراعظم، صدر، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان، جسٹس ریٹائرڈ مولانا تقی عثمانی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مفتی اعظم پاکستان صدر دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025384/معروف-عالم-دین-مفتی-اعظم-پاکستان-رفیع-عثمانی-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org