0
Saturday 19 Nov 2022 09:07

دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے، کم جونگ اُن

دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے، کم جونگ اُن
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ملک کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایٹمی کارروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گذشتہ دنوں میزائل داغا گیا تھا۔ جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب میزائل فائر کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا۔
خبر کا کوڈ : 1025449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش