QR CodeQR Code

عمان کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران

19 Nov 2022 14:38

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی مشیر علی باقری بھی رواں سال مسقط کا دورہ اور عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کرچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آج عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تہران کا دورہ کیا، جہاں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ انقلاب اسلامی کے بعد قائم ہونے والی 13ویں حکومت میں عمان کے وزیر خارجہ کا تہران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ بدر البوسعیدی اس سے پہلے بھی فروری میں تہران کا دورہ کرچکے اور اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کرچکے ہیں، جبکہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی دس جنوری کو مسقط اور دوحہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ جہاں پر عمانی وزیر خارجہ نے ان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر بھی بات چیت ہوئی تھی، اس ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مثبت اور دوطرفہ تعلقات کو جاری رکھنے، وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور ایران سے پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ حسین امیر عبداللہیان نے عمان کے سلطان کے مثبت اور تعمیری ارادوں کا ذکر کرتے ہوئے، ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے کے لیے بدر البوسعیدی کی کوششوں کی تعریف کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی مشیر علی باقری بھی رواں سال مسقط کا دورہ کرچکے اور عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کرچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1025520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025520/عمان-کے-وزیر-خارجہ-کا-دورہ-تہران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org