QR CodeQR Code

راجن پور، علامہ مقصود ڈومکی کی مقامی علما کرام سے ملاقات

19 Nov 2022 17:03

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے علماء کرام کو اپنی تالیف کردہ کتاب "حدیث غدیر اہل سنت کی معتبر کتب احادیث کی روشنی میں" و دیگر کتب کا ہدیہ پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے پنجاب کے ضلع راجن پور میں جامع مسجد امام زمانہ علیہ السلام سیلاتانی مارکیٹ تحصیل روجہان مزاری میں علماء کرام اور مومنین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا محمد ابراہیم خطیب جامع مسجد امام زمانہ علیہ السلام، مولانا شکیل احمد، مولانا گلشیر احمد مزاری، مولانا عبدالستار، مولانا بریر ابوذر مہدی و دیگر علماء کرام اور مومنین موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی حکومت کی بے توجہی کو ظاہر کرتی ہے۔

سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود حکومتی کارکردگی افسوسناک ہے۔ اگر عوام کی فلاح و بہبود ترجیح نہ ہو تو پھر حکومت کا جواز نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے قومی معاملات میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور دینی مبلغین پر تبلیغ دین کی اہم ترین ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے کردار سے لوگوں کو دین کی دعوت دیں۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے علماء کرام کو اپنی تالیف کردہ کتاب "حدیث غدیر اہل سنت کی معتبر کتب احادیث کی روشنی میں" و دیگر کتب کا ہدیہ پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 1025550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025550/راجن-پور-علامہ-مقصود-ڈومکی-کی-مقامی-علما-کرام-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org