QR CodeQR Code

پارلیمنٹ سرمائی اجلاس کی 7 دسمبر سے شروعات ہوگی

19 Nov 2022 19:01

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کووڈ کی تعداد میں اب چونکہ نمایاں کمی ائی ہے اور لوک سبھا و راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے تقریبا تمام ممبران اور عملہ مکمل طور سے ٹیکہ لئے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے 19دسمبر تک چلے گا۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے یہ جانکاری دی ہے۔ مجوزہ سرمائی اجلاس کے 17 ورکنگ ایام ہوں گے۔ مرکزی وزیر نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ سرمائی اجلاس 2022ء برائے پارلیمنٹ کی شروعات 7 دسمبر سے ہوگی اور 29 دسمبر تک جاری رہے گی ورکنگ ایام 17 دنوں کے ہوں گے جو 23 دنوں پر مشتمل رہے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کووڈ کی تعداد میں اب چونکہ نمایاں کمی ائی ہے اور لوک سبھا و راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے تقریبا تمام ممبران اور عملہ مکمل طور سے ٹیکہ لئے ہوئے ہیں۔ اس لئے سیشن بغیر کسی بڑی کووڈ سے متاثرہ پابندیوں کے بلائے جانے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025556/پارلیمنٹ-سرمائی-اجلاس-کی-7-دسمبر-سے-شروعات-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org