QR CodeQR Code

گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم میں تیزی آگئی ہے

19 Nov 2022 18:43

آکاشوانی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف انتخابی افسر پی بھارتی نے کہا کہ پہلی مرتبہ غیر حاضر ووٹروں کیلئے گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر نریندر مودی تین روزہ انتخابی مہم کے لئے آج گجرات پہنچ رہے ہیں۔ وہ آج ولساڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ مودی اپنے قیام کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر آٹھ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ اس دوران انتخابی کمیشن نے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخاب کے لئے کل 403 نامزدگیوں کو رد کردیا ہے جبکہ ایک ہزار 112 نامزدگیوں کو اہل قرار دیا ہے۔ اس مرحلے کے لئے کُل ایک ہزار 515 امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کی تھیں۔ نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف انتخابی افسر پی بھارتی نے کہا کہ پہلی مرتبہ غیر حاضر ووٹروں کے لئے گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دوسری طرف پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے کُل 788 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جن میں 70 خواتین سمیت 339 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1025558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025558/گجرات-اسمبلی-انتخابات-کی-مہم-میں-تیزی-آگئی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org