QR CodeQR Code

یہ ملک ہمارا مادر وطن ہی نہیں بلکہ پدری وطن بھی ہے، پروفیسر اختر الواسع

19 Nov 2022 19:44

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے منعقد ایک پروگرام کے دوران پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ ہم نہ حاکم ہیں نہ ہم محکوم ہیں بلکہ ہم اقتدار میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ یہ ہمارا مادر وطن ہی نہیں بلکہ پدری وطن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت آدم علیہ السلام جب دنیا مین تشریف لائے تو وہ سب سے پہلے ہندوستان تشریف لائے، اس لئے یہ ہمارا پدری وطن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے منعقد ایک پروگرام کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرزمیں صوفیا کرام کی سرزمین ہے، اگر اس سرزمین سے ہماری وفاداری نہیں ہوگی تو کس سے ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن سے محبت ایک فطری جذبہ ہے اگر کوئی اختلاف ہوگا تو ہم مل کر اس کو طے کریں گے، یہ باتیں رسول اللہ (ص) نے میثاق مدینہ میں کہیں۔

پروفیسر اختر الواسع نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نہ حاکم ہیں نہ ہم محکوم ہیں بلکہ ہم اقتدار میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ اور رسول (ص) کو مانتے ہین مگر االلہ اور رسول (ص) کی نہیں مانتے ہیں، اگر ساری دنیا کو کوئی منشور جوڑ سکتا ہے، ایک کرسکتا ہے تو رسول اللہ (ص) کا خطبہ حجتہ الوداع ہے۔ پروفیسر اختر الواسع نے مزید کہا کہ جتنے بھی خواتین کے حقوق کی بات ہوتی ہے وہ سب رسول اللہ (ص کی زندگی میں موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025559/یہ-ملک-ہمارا-مادر-وطن-ہی-نہیں-بلکہ-پدری-بھی-ہے-پروفیسر-اختر-الواسع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org