0
Saturday 19 Nov 2022 20:19

سبی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس اور کنونشن کا انعقاد

سبی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس اور کنونشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع سبی کا ضلعی شوریٰ کا اجلاس اور تنظیمی کنونشن امام بارگاہ جعفریہ سبی میں آج منعقد ہوا۔ جسکی صدارت ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کی۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی، صوبائی نائب صدر مجلس علما شیعہ بلوچستان علامہ ذوالفقار علی سعیدی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء بابو بشیر حسین کربلائی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے میر عبدالغفار ڈومکی ضلعی صدر منتخب ہوئے۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ یونٹس قائم کئے جائیں۔ یونٹس میں کردار سازی پر دروس اور ہفتہ وار دعا کے پروگرامز کا انعقاد کرنا ضروری ہے، انہوں نے ہدایات دیں کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ضلعی صدور صاحبان اور صوبائی کابینہ کے عہدیداران شہید باقر الصدر کی تقاریر پر مشتمل کتاب آزمائش پر سٹڈی سرکل کا انعقاد جلد شروع کرکے صوبائی صدر کو آگاہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 1025572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش