0
Saturday 19 Nov 2022 20:57

مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر علامہ ساجد نقوی اور علامہ شبیر میثمی کا اظہار تعزیت

مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر علامہ ساجد نقوی اور علامہ شبیر میثمی کا اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین اور جامع دارالعلوم کراچی کے مہتمم مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر مفتی تقی عثمانی سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، مفتی رفیع عثمانی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء بمشکل پر ہوگا۔ دوسری جانب علامہ شبیر میثمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی کی علمی مذہبی خدمات سے پاکستان میں علمی مذہبی کاموں کو فروغ حاصل ہوا ہے، مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر مفتی تقی عثمانی سمیت سوگوار خانوادے سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1025594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش