0
Saturday 19 Nov 2022 21:19
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک رپورٹ

2022ء کے آغاز سے ابتک صیہونی فوج کے ہاتھوں 750 فلسطینی بچے گرفتار

2022ء کے آغاز سے ابتک صیہونی فوج کے ہاتھوں 750 فلسطینی بچے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے رواں سال کے آغاز سے اب تک 750 بچوں کو اسیر کیا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بچوں کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جیلوں میں اسیر بچوں کی تعداد تقریباً 160 تک پہنچ گئی ہے۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ بچے "عوفر"، "مجدو" اور "الدامون" کی جیلوں میں قید ہیں، جن میں تین نو عمر لڑکیاں بھی ہیں، جن کے نام اور عمریں بالترتیب "نفوذ حماد" (16 ساله)، "زمزم القواسمه" (17 ساله) اور "جنات زیدات" (16 ساله) ہیں اور یہ تینوں لڑکیاں الدامون کی جیل میں قید ہیں۔ مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان قیدیوں میں پانچ بچے بغیر کسی الزام کے حراست میں لئے گئے ہیں۔

فلسطینی اخبارات کے مطابق، اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک سات سو پچاس فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ تعداد گذشتہ سالوں کے مقابلے میں بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن حراست کے دوران بچوں پر جبر میں اضافہ ہوا ہے اور ان بچوں کو دوران حراست جسمانی اور ذہنی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1025599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش