0
Saturday 19 Nov 2022 21:49

الحشد الشعبی کا داعش کیخلاف عراقی صوبہ دیالی میں وسیع آپریشن

الحشد الشعبی کا داعش کیخلاف عراقی صوبہ دیالی میں وسیع آپریشن
اسلام ٹائمز۔ عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ "دیالی" میں داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ الحشد الشعبی سے وابستہ دیالی آپریشن کمانڈ نے آج سنیچر کے دن سے مشرقی علاقے "العظیم" میں واقع "حمرین" کے پہاڑی سلسلے میں داعش کے دہشت گردوں کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کی کمان "سید طالب الموسوی" کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بہت توجہ اور الحشد الشعبی کے انٹیلیجنس ذرائع سے موصول ہونے والی مصدقہ معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ سید طالب الموسوی نے مزید کہا کہ ملٹری انٹیلی جنس یونٹ نے دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد ان کے ٹھکانوں اور ان کی پناہ گاہوں کو دریافت کیا ہے۔

الحشد الشعبی کے کمانڈر نے کہا کہ متعلقہ معلومات حاصل کرنے کے بعد یہ آپریشن آج (19 نومبر) صبح 7:00 بجے ریزرو فورسز کی مدد سے بغداد-کرکوک روڈ اور "قرہ تبہ" کے علاقے میں "عین لیلہ" روڈ کے وسط میں پانچ اہم پوائنٹس سے شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں الحشد الشعبی کے تمام یونٹس، ائیر فورس کی مدد سے شریک ہیں اور یہ آپریشن ابھی تک کامیابی سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ الحشد الشعبی اس علاقے میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف اس سے پہلے بھی کئی کامیاب آپریشن کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1025605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش