0
Friday 30 Sep 2011 00:55

کل جماعتی کانفرنس، عمران خان کے انکار کے بعد دوسری قرار داد تیار کی گئی

کل جماعتی کانفرنس، عمران خان کے انکار کے بعد دوسری قرار داد تیار کی گئی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی الزامات پر منعقد کی جانے والی کل جماعتی کانفرنس کی پہلی قرار داد منظر عام پر آگئی، عمران خان کے انکار کے بعد وسری قرار داد تیار کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کل جماعتی کانفرنس کی پہلی قرار داد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملکی خود مختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا تسلط برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اس کی خارجہ پالیسی آزاد ہے جس میں قومی مفاد کو ملحفوظ رکھا جاتا ہے اور قومی مفاد کے منافی کوئی بھی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی، پالیسی میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور عالمی امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، قرار داد کے مطابق پاکستان کا استحکام اور سلامتی افغانستان کے استحکام امن اور سلامتی سے مشروط ہے اور پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کوشاں رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 102562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش