QR CodeQR Code

الخلیل میں صیہونی آباد کاروں کے جرائم پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، جہاد اسلامی

19 Nov 2022 23:55

جہاد اسلامی کے رہنماء نے مغربی کنارے بالخصوص الخلیل کے لوگوں کو فوری طور پر باہر آنے کی ہدایت کی ہے اور "تل رمیدہ" و "باب الزاویہ" پر حملہ کرنیوالے غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے ترجمان "طارق عز الدین" نے آج اسنیچر کی شام اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر "الخلیل" میں غاصب صیہونی آباد کاروں کے جرائم پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قابض صیہونیوں کی پکار اور شور و غوغا منصوبہ بندی کے تحت ہے اور انہیں اس کام میں اسرائیلی فوج اور حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ طارق عز الدین نے مزید کہا کہ الخلیل میں فلسطینیوں پر حملے سے لے کر مسجد ابراہیمی کی توہین تک اور اس مسجد میں صیہونی رسم تلمودی کی ادائیگی سمیت جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی تمام تر ذمے داری اس صیہونی ریاست اور اس کے جرائم پیشہ رہنماوں پر عائد ہوتی ہے۔

جہاد اسلامی کے رہنماء نے مغربی کنارے بالخصوص الخلیل کے لوگوں کو فوری طور پر باہر آنے کی ہدایت کی ہے اور "تل رمیدہ" و "باب الزاویہ" پر حملہ کرنے والے غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل فلسطینی ذرائع نے صہیونی افواج اور باب الزاویہ محلے کے رہائشیوں کے درمیان شدید جھڑپ کی خبر دی تھی۔ ان ذرائع نے ابھی تک ان جھڑپوں میں ممکنہ جانی نقصان کی صحیح تعداد کا ذکر نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 1025635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025635/الخلیل-میں-صیہونی-آباد-کاروں-کے-جرائم-پر-خاموش-نہیں-رہا-جا-سکتا-جہاد-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org