0
Sunday 20 Nov 2022 00:04

خوشی ہے کہ عمران خان نے میرے موقف کی تائید کی، سراج الحق

خوشی ہے کہ عمران خان نے میرے موقف کی تائید کی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ عمران خان نے میرے موقف کی تائید کی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاستدانوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے لیے چیف جسٹس کی طرز پر تعیناتی کا قانون بننا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مجوزہ 3 نکاتی ایجنڈے پر سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے انتخابی اصلاحات ایجنڈے پر مذاکرات کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری پر مکینزم کی تشکیل چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1025677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش