0
Sunday 20 Nov 2022 08:35

ملائشیا الیکشن، 177 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی مکمل، انور ابراہیم اتحاد 61 نشستوں کیساتھ آگے

ملائشیا الیکشن، 177 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی مکمل، انور ابراہیم اتحاد 61 نشستوں کیساتھ آگے
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا میں قبل از وقت عام انتخابات میں 177 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن رہنماء انور ابراہیم کا اتحاد 61 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53 سالوں میں پہلی بار شکست سے دوچار ہوئے، وہ اپنے حلقے سے محی الدین اتحاد کے مقابلے میں اپنی نشست بھی ہار گئے۔ ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ کی 222 میں سے 177 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

اپوزیشن رہنماء انور ابراہیم کے اتحاد کی 61 نشستوں کے ساتھ برتری ہے، سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد 60 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 24 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے، وزیراعظم اسماعیل صابری کے حکمراں اتحاد نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1025694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش