QR CodeQR Code

حافظ ریاض نجفی کا جسٹس (ر) سید افضل حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس

20 Nov 2022 20:16

صدر وفاق المدارس کا کہنا تھا کہ افضل حیدر مرحوم کی اسلامی نظریاتی کونسل، وفاقی شرعی عدالت کے جج کی حیثیت سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جسٹس سید افضل حیدر ممتاز  اور اصول پسند وکیل اور جج رہے تھے، انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کیے۔ اور کسی قسم کی انتشاری سیاست اور منفی رویوں میں کبھی شامل نہیں رہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج ممتاز قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس (ر) سید افضل حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس سید افضل حیدر مرحوم کی اسلامی نظریاتی کونسل میں مکتب اہلبیت ؑ کی نمائندگی اور وفاقی شرعی عدالت کے جج کی حیثیت سے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا جسٹس سید افضل حیدر نے تاریخی فیصلے دے کر قوم کی رہنمائی اور اپنی تحریروں اور کالموں میں مثبت سوچ کو فروغ دیا۔ قوم ان کی رہنمائی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وہ ممتاز اصول پسند وکیل اور جج رہے، انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کیے۔ اور کسی قسم کی انتشاری سیاست اور منفی رویوں میں کبھی شامل نہیں رہے۔ پاکستان کی سیاست میں مرحوم افضل حیدر کی خدمات کو جلی حروف سے لکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1025704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025704/حافظ-ریاض-نجفی-کا-جسٹس-ر-سید-افضل-حیدر-کے-انتقال-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org