0
Sunday 20 Nov 2022 11:59

سبی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماوں کا سبی کا تنظیمی دورہ

سبی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماوں کا سبی کا تنظیمی دورہ
اسلام ٹائمز۔ ایم بلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنماوں نے سبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تنظیمی اراکین سے ملاقاتیں کیں۔ مجلس وحدت المسلمین بلوچستان کے بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے بلوچستان کے ضلع سبی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی اور مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے نائب صدر علامہ زوالفقار علی سعیدی نے جیلانی ہاؤس سبی میں اہل سنت کی معتبر شخصیت سید مزمل شاہ جیلانی کے بڑے صاحبزادے کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ سبی کے تنظیمی دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما بابو بشیر احمد کربلائی پوپلزئی، ضلعی صدر میر عبدالغفار ڈومکی، ذاکر حسین بلوچ اور دیگر پارٹی اراکین بھی انکے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 1025716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش