QR CodeQR Code

رائے شماری کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

20 Nov 2022 12:52

ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر صارفین سے پوچھا تھا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے یا نہیں؟۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا معطل اکاؤنٹ بحال کر دیا۔ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر صارفین سے پوچھا تھا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے یا نہیں؟ جس پر 52 فیصد سے صارفین نے اپنی رائے کا اظہار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے۔ اب اطلاعات ہیں کہ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا ہے جس کی اطلاع ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ہی دی۔انہوں نے بتایا کہ 134 ملین لوگوں نے ٹرمپ کے حوالے سے پول کو دیکھا اور 52 فیصد نے ان کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے حق میں فیصلہ دیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 2021 میں اشتعال انگیز بیانات کے باعث معطل کر دیا گیا تھا اور ٹرمپ نے بھی اپنا اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد دوباہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1025724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025724/رائے-شماری-کے-بعد-سابق-امریکی-صدر-ڈونلڈ-ٹرمپ-کا-ٹوئٹر-اکاؤنٹ-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org