0
Friday 30 Sep 2011 08:20

افغان رہنماؤں کو بلیم گیم میں شامل نہیں ہونا چاہیئے، ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، حسین ہارون

افغان رہنماؤں کو بلیم گیم میں شامل نہیں ہونا چاہیئے، ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، حسین ہارون
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ افغان رہنماوں کو بلیم گیم میں شامل نہیں ہونا چاہیئے ۔ افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں حسین ہارون نے برہان الدین ربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت اس وقت ہوئی جب ان کی ضرورت تھی۔ حسین ہارون نے کہا کہ افغان رہنماوٴں کو بلیم گیم میں شامل نہیں ہونا چاہیئے، سرحد پار سے بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کئے جاتے ہیں اس معاملے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ایک دوسرے کی نیتوں پر رائے زنی سے گریز کرنا چاہیئے۔ اجلاس سے افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشتگردوں کی پناہ گاہوں سے افغانستان میں کئے جانے والے حملوں کی وجہ سے افغان عوام میں اشتعال پیدا ہو رہا ہے دہشتگردوں کی یہ پناہ گاہیں صرف افغانستان کیلئے نہیں بلکہ خطے کیلئے بھی عدم استحکام کا باعث ہیں۔ اجلاس سے امریکی مندوب سوسن رائس نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کو بدستور چینلجز درپیش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 102577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش