QR CodeQR Code

اگر مودی نے احتجاجی کسانوں سے بات کی ہوتی تو 733 جانیں بچ جاتیں، راہل گاندھی

20 Nov 2022 21:19

کانگریس کے سابق صدر نے ان کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے گزشتہ سال اس دن مودی حکومت کے ذریعہ واپس لئے گئے زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوائیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی نئے فارم قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے بات چیت کرتے تو 733 جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ راہل گاندھی نے یہ بات کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع کے بھستان گاؤں میں منعقدہ ایک سڑک میٹنگ میں کہی۔ کانگریس کے سابق صدر نے ان کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے گزشتہ سال اس دن مودی حکومت کے ذریعہ واپس لئے گئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوائیں۔ کانگریس نے 19 نومبر کو کسان وجے دیوس (کسانوں کی فتح کے دن) کے طور پر منایا۔


خبر کا کوڈ: 1025792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025792/اگر-مودی-نے-احتجاجی-کسانوں-سے-بات-کی-ہوتی-733-جانیں-بچ-جاتیں-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org