0
Sunday 20 Nov 2022 20:55

جموں ائرپورٹ کے نزدیک ڈرون کی نقل و حمل، ہائی الرٹ جاری

جموں ائرپورٹ کے نزدیک ڈرون کی نقل و حمل، ہائی الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ائر ٹریفک کنٹرول میں نصب راڈار نے ڈرون کی نقل و حمل کے بارے میں جوں ہی اطلاع دی تو فوری طور پر ہوائی اڈے کے اردگرد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز جموں ہوائی اڈے کے نزدیک مشتبہ ڈرون کی نقل و حمل کے بعد بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون کی نقل و حرکت ہوائی اڈے سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تھی جہاں اے ٹی سی کے رڈاروں نے اس کا پتہ لگایا۔ اس کے بعد ڈرون کی نشاندہی کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں ہوائی اڈے اور ائر فورس اسٹیشن میں تعینات عملے کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1025793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش