QR CodeQR Code

خادم حسین رضوی کے عرس کا دوسرا روز، عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا

20 Nov 2022 20:31

علامہ غلام عباس فیضی، مفتی محمد وزیر احمد و دیگر کا اپنے خطابات میں کہنا تھا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے عشق رسولﷺ کی شمع روشن کی جو روز قیامت تک روشن رہے گی،کمزور سے کمزور تر مسلمان بھی نبی کریم ﷺ کی حرمت کیلئے جان و مال کا نذرانہ پیش کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہے،شہدا ناموس رسالت ﷺ نے سعادت سمجھ کر قربانیاں دیں۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ خادم حسین رضوی کے تین روزہ عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے عقیدتمندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داران علامہ غلام عباس فیضی، مفتی محمد وزیر احمد، پیر سید سرور حسین شاہ سیفی اور علامہ فاروق الحسن سمیت دیگر رہنماؤں نے عرس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کمزور سے کمزور تر مسلمان بھی نبی کریم ﷺ کی حرمت کیلئے جان و مال کا نذرانہ پیش کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے عشق رسولﷺ کی شمع روشن کی جو روز قیامت تک روشن رہے گی۔ مسلمان نبی کریم ﷺ سے دل و جاں سے محبت کرتے ہیں، ضروری ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے۔

مقررین نے کہا کہ شہدا ناموس رسالت ﷺ نے سعادت سمجھ کر قربانیاں دیں، شہدا ہمارے تاج ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عرس کے دوسرے روز کی تقریبات میں قرآن خوانی، محافل حمد و ثناء کا بھی بڑا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نامور قرا اور ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ عرس کے تیسرے اور آخری روز آج امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی اور وطن عزیز کی نامور مذہبی شخصیات خطاب کرینگے۔ عرس کے اختتام پر علامہ خادم رضوی، ملک و قوم، شہدائے ختم نبوت و پاکستان اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1025795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025795/خادم-حسین-رضوی-کے-عرس-کا-دوسرا-روز-عقیدت-مندوں-کی-ا-مد-سلسلہ-جاری-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org