1
Sunday 20 Nov 2022 23:51

گنداواہ، مجلس علمائے شیعہ کا اجلاس، مولانا علی نواز عرفانی ضلعی صدر منتخب

گنداواہ، مجلس علمائے شیعہ کا اجلاس، مولانا علی نواز عرفانی ضلعی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ مولانا علی نواز عرفانی کو مجلس علمائے شیعہ ضلع جھل مگسی کا صدر منتخب کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی جانب سے آج بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کا اہم اجلاس گنداوہ میں واقع مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا زوالفقار علی سعیدی نے کی۔ اجلاس میں ضلع جھل مگسی کے علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور علما کرام نے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مولانا علی نواز عرفانی کو کثرت رائے سے ضلع جھل مگسی کا صدر منتخب کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1025824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش