QR CodeQR Code

مولانا غضنفر نقوی ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر منتخب

21 Nov 2022 00:38

ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی نائب صدر سید اسد علی زیدی اور صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے خصوصی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا سید غضنفر نقوی کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان  کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی نائب صدر سید اسد علی زیدی اور صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ضلعی کابینہ کے اراکین اور یونٹ مسئولین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں مولانا سید غضنفر نقوی کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان  کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا، اس موقع پر علامہ جہانزیب علی جعفری نے نومنتخب صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 1025830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025830/مولانا-غضنفر-نقوی-ایم-ڈبلیو-ضلع-ڈیرہ-اسماعیل-خان-کے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org