QR CodeQR Code

عوام اسلامی نظام کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں

پاکستان کے مسائل 3 بڑی جماعتوں کے ہوس اقتدار نے بڑھا دیئے ہیں، سراج الحق

20 Nov 2022 23:59

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی ہوس اقتدار نے ملکی مسائل بڑھا دیئے، جماعت اسلامی سود، کرپشن، مہنگائی کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہوس اقتدار نے ملکی مسائل بڑھا دیئے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ عشروں سے جاری کشکول مشن سے ملک معاشی طور پر بہت کمزور ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے میں ناکام رہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آنے والی نسلیں اسٹیٹس کو کے سہولت کاروں کو معاف نہیں کریں گی، عوام اسلامی نظام کے لیے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی ہوس اقتدار نے ملکی مسائل بڑھا دیئے، جماعت اسلامی سود، کرپشن، مہنگائی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 1025838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025838/پاکستان-کے-مسائل-3-بڑی-جماعتوں-ہوس-اقتدار-نے-بڑھا-دیئے-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org